عمران خان نے خصوصی طیارہ استعمال کرکے اپنے وعدے کی نفی کردی،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  منگل 18 ستمبر 2018
جھوٹی میڈیا اسٹریٹجی سے باشور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، مریم اورنگزیب (فوٹو: فائل)

جھوٹی میڈیا اسٹریٹجی سے باشور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، مریم اورنگزیب (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عمران خان نے غیر ملکی دورے کے لیے خصوصی  طیارے کا  استعمال کرکے اپنے وعدوں کی نفی کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کی خصوصی طیارے والی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’کیا یہ پتنگ ہے؟ کیایہ پرندہ ہے، نہیں یہ تو خاص جہاز ہے جو کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کبھی استعمال نہیں کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منصب سنبھالنے کے تین ماہ تک وزیراعظم بیرون ملک کا دورہ نہیں کریں  گے اور یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان بیرون ملک دوروں میں خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے ہی جوتے اتاردیے

ترجمان (ن) لیگ کا  کہنا تھا کہ کنٹینر سے لے کر الیکشن اور قوم سے خطاب میں کیے گئے وعدوں میں سے پی ٹی آئی نے ابھی تک کچھ بھی پورا نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔