ممتاز صحافی دانشور قمر علی عباسی انتقال کرگئے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 2 جون 2013
قمرعلی عباسی 28 سفر ناموں کے خالق تھے جبکہ انھوں نے 10 مختلف موضوعات پربھی کتابیں لکھیں فوٹو: فائل

قمرعلی عباسی 28 سفر ناموں کے خالق تھے جبکہ انھوں نے 10 مختلف موضوعات پربھی کتابیں لکھیں فوٹو: فائل

کراچی: ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر،ممتازصحافی اوردانشورقمرعلی عباسی 74برس کی عمرمیں حرکت قلب بند ہونے سے امریکا میں انتقال کرگئے۔

قمرعلی عباسی 28 سفر ناموں کے خالق تھے جبکہ انھوں نے 10 مختلف موضوعات پربھی کتابیں لکھیں مرحوم نے بچوں کے ادب پر بھی بے شمارکام کیا،مرحوم نے سوگوران میں اپنی اہلیہ نیلوفر عباسی، ایک بیٹے اوردوبیٹیوں کوچھوڑاہے، قمرعلی عباسی 60 کی دہائی سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ تھے، 1990 میں ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے امریکا میں رہائش اختیار کرلی تھی جہاں انکی زندگی کے سفرکااختتام ہوا۔ان کے صاحبزادے وجاہت علی عباسی ہر ہفتے ’’سلسلہ تکلم کا ‘‘کے عنوان سے روزنامہ ایکسپریس میں کالم لکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔