اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں ردو بدل کا فیصلہ کرلیا

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 2 جون 2013
 اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلیے گیس کی قیمتوں میں 8.70 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے فوٹو: فائل

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلیے گیس کی قیمتوں میں 8.70 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھا رٹی( اوگرا) نے یکم جولائی 2013 سے گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں اوگرا ذرائع نے بتایا کہ  اگلے مالی سال کیلیے سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی  کیلیے گیس کے ٹیرف کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کی روشنی میں نئی قیمتوں کی سمری تیار کرلی گئی ہے جو وزارت پٹرولیم و قدرتی سائل کو بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ او گرا کی طرف سے تیار کی جانے والی سمری میں اوگرا کی طرف سے  یکم جولائی سے سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این جی پی ایل)کیلیے گیس کی قیمتوں میں 8.70 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)کیلیے گیس کی قیمتوں میں 12.10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے کمی کی تجویز زیر غور ہے ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے فریقین کا موقف سُن لیا ہے اور اب وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مشاورت کی جائے گی جس میں اس بات کا تعین کیا جائیگا کہ کیا گیس کی قیمتوں میں اضافہ صارفین پر منتقل کرنا ہے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔