پاکستانی فلم ’’کیک‘‘ آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب

شوبز رپورٹر  بدھ 19 ستمبر 2018
پچھلے برس پاکستانی کمیٹی نے فلم ’’ساون‘‘ کا انتخاب کیا ،91 فلموں سے مقابلہ تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پچھلے برس پاکستانی کمیٹی نے فلم ’’ساون‘‘ کا انتخاب کیا ،91 فلموں سے مقابلہ تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘کیک’ کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا۔

گزشتہ برس پاکستانی کمیٹی نے فلم ‘ساون’ کا انتخاب کیا تھا، جس کا مقابلہ دنیا کی 91 دیگر فلموں سے تھا۔اس بارآسکر کے لیے فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی کمیٹی نے فلم ‘کیک’ کا انتخاب کیا ہے، جس کا نام جلد ہی اکیڈمی کو بھجوا دیا جائے گا۔دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی آسکر کو فلمیں بھجوائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ آسکر کے لیے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو ‘غیر ملکی’ زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کرتی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔