ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

نمائندگان ایکسپریس / آن لائن  جمعرات 16 اگست 2012
چناب رینجرز نے منہ توڑجواب دیکر بھارتی گنوں کوخاموش کرادیا، لوگوں میں خوف و ہراس۔ فوٹو : فائل

چناب رینجرز نے منہ توڑجواب دیکر بھارتی گنوں کوخاموش کرادیا، لوگوں میں خوف و ہراس۔ فوٹو : فائل

سیالکوٹ / چناری: سیالکوٹ ورکنگ باونڈری اورلیپہ سیکٹرپربھارتی بارڈرفورسزکی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی،شکرگڑھ سیکٹرمیںبی ایس ایف کی جانب سے بھارتی پوسٹوںپہاڑپورسے پاکستانی سرحدی دیہات ابیل ڈوگرٹھاکرپورہ اورکنگراڈ یرہ پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

چناب رینجرز نے منہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارتی گنوںکوخاموش کرادیا،ڈیڑھ بجے سے لیکرساڑھے پانچ بجے تک جاری رہنے والی فائرنگ سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیںملی،سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی لیپہ کے سرحدی دیہاتوں نوکوٹ اورچننیاں پرفائرنگ گزشتہ روزچھ بجکر45منٹ پرشروع کر دی گئی جوپوری رات وقفہ وقفہ سے جاری رہی،جس سے لوگوںمیں شدیدخوف وہراس پھیل گیا انھوںنے رات جاگ کرگزاری تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیںملی۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی گنوںکوخاموش کرادیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔