ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا، محمود احمدی نژاد محفوظ

ویب ڈیسک  اتوار 2 جون 2013
پائلٹ نے  قریبی علاقے میں ہیلی کاپٹر کو اتار کر ایرانی صدر اور دیگر حکام کو بچالیا۔  فوٹو : فائل

پائلٹ نے قریبی علاقے میں ہیلی کاپٹر کو اتار کر ایرانی صدر اور دیگر حکام کو بچالیا۔ فوٹو : فائل

تہران: ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز حادثے سے بچ گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرکے محمود احمدی نژاد اور دیگر اعلیٰ حکام کو بحفاظت اتار دیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمود احمدی نژاد دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک کے شمال مغربی پہاڑی عاقے میں جارہے تھے جہاں انہیں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا، پرواز کے دوران پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث ہیلی کاپٹر ایک شدید حادثے سے بچ گیا اور اس نے قریبی علاقے میں ہیلی کاپٹر کو اتار کر ایرانی صدر اور دیگر حکام کو بچالیا۔ ایرانی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔