بل گیٹس کی مسٹر پرفیکٹ عامر خان سے ملاقات

بل گیٹس نے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکٹ عامر خان سے مل کر کچھ ڈانس کے طریقے بھی سیکھ لیں گے۔


ویب ڈیسک June 02, 2013
بل گیٹس نے لکھا کہ انہوں نے عامر خان سے بھارت میں صحت، صفائی اور انسانی حقوق کے حوالے سے گفتگو کی۔

مائیکروسوفٹ کے چیئرمین بل گیٹس نے بھارت کے دورے کے دوران عامر خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے اپنے بلاگ میں بل گیٹس نے لکھا کہ انہوں نے عامر خان سے بھارت میں صحت، صفائی اور انسانی حقوق کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس سے قبل بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ وہ عامر خان سے ضرور ملنا چاہیں گے اور ان سے مل کران کے ٹی وی شو ستیا میو جیتے کے حوالے سے بات کریں گے، بل گیٹس نے مزید کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکٹ عامر خان سے مل کر کچھ ڈانس کے طریقے بھی سیکھ لیں گے۔

عامر خان کا نام اس سال کی ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، میگزین میں عامر کے ٹی وی شو ستیا میو جیتے کی کافی تعریف کی گئی، میگزین میں لکھا گیا کہ عامر خان نے اس شو کے ذریعے معاشرے کی برائیوں اور مسائل کو عوام کے سامنے اجاگر کیا اور کئی ایسے مسائل پر بھی بات کی جن پر عمومأ لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں