پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز ہونے چاہئیں، نوجوت سدھو

ویب ڈیسک  بدھ 19 ستمبر 2018
نوجوت سدھو نے فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور پاک بھارت میچ پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع فوٹو : فائل

نوجوت سدھو نے فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور پاک بھارت میچ پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز ہونے چاہئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ سے قبل پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ نے فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور دونوں کے درمیان پاک بھارت میچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوجوت سنگھ سدھو جنرل قمر جاوید باجوہ کے گرویدہ ہوگئے

اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ میچز ہونے چاہئیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ نوجوت سدھو سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو چیمپئن ٹرافی کی برتری حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔