صاف پانی کے تحفظ کیلئے تجاویز پیش کی جائیں، لاہور ہائی کورٹ کا حکم

کورٹ رپورٹر  بدھ 19 ستمبر 2018
سندھ میں ایک ہی چھپڑ سے انسان اور جانور پانی پے رہے ہیں، عدالت: فوٹو: فائل

سندھ میں ایک ہی چھپڑ سے انسان اور جانور پانی پے رہے ہیں، عدالت: فوٹو: فائل

 لاہور: ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ صاف پانی کے تحفظ کیلئے تجاویزعدالت میں پیش کی جائیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں صاف پانی کے تحفظ کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پرسماعت ہوئی، جس میں صاف پانی کے ضیاع کی نشاندہی کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ہاوسنگ سے استفسارکیا کہ صاف پینے کے پانی کو بچانے کے لیے کیا اقدامات کئے ہیں؟ سیکرٹری ہاوسنگ نے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرنے کے وقت مانگا جس پر ہائی کورٹ نے باورکرایا کہ کیا پلاننگ 2050 میں مکمل ہوگی۔

ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پینے کے صاف پانی کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، پودوں کے دینے کے لیے نہرکا پانی استعمال کیا جا سکتا ہے، ہائیکورٹ نے افسوس کا اظہارکیا کہ سندھ میں ایک ہی چھپڑسے انسان اورجانور پانی پے رہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ صاف پانی کا معاملہ بہت اہم ہے اس کیلئے ہفتوں کا نہیں دنوں کا وقت ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔