- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
سوپ انڈسٹری کوبلاتعطل گیس فراہم کی جائے،شیخ الیاس

لوڈشیڈنگ سے صنعتیںبند،بیروزگاری کی شرح میںاضافہ ہورہاہے،چیئرمین سوپ مینوفیکچررز فوٹو فائل
کراچی: مقامی سوپ انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیوں کوامن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال،فیصل آباد،اسلام آباد اوردیگر شہروں میں بجلی وگیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے مفلوج کردیاہے اوران نامساعد حالات کی وجہ سے اسلام آباد صنعتی زون میں متعددسوپ انڈسٹریز بند ہوگئی ہیں،یہ بات پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد الیاس نے کہی۔
انھوںنے کہاکہ صنعتوں کی بندش اور پیداواری سرگرمیاں معطل رہنے کے باعث نہ صرف صنعتکار متاثرہورہے ہیں بلکہ مزدوروںکی بے روزگاری کے حجم میں اضافہ ہوگیاہے اوربرآمدی آرڈرز کے علاوہ مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے مطلوبہ مقدار میں صابن سازی نہیںہوپارہی ہے،انھوں نے بتایاکہ گیس وبجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف آئے دن عوامی احتجاج کے باوجود وفاقی حکومت اس دیرینہ مسلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،شیخ محمد الیاس نے بتایا کہ فیصل آباد، اسلام آباد ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں قائم صابن سازی کی صنعتیں سب سے زبوں حالی کا شکار ہیں،
یوں محسوس ہوتا ہے کہ کہ وزارت پیٹرولیم اور پانی و بجلی نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کابیڑا اٹھا رکھا ہے ان وزارتوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے موجودہ حکومت صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد کھو چکی ہے،صنعتوں کاپہیہ تسلسل کے ساتھ نہیں چل رہا ہے اور معیشت زوال پذیری کی جانب گامزن ہے،انھوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صابن سازی کی مقامی صنعتوں کی بقا کیلیے بجلی اور گیس اتھارٹیزکوپابندکریں کہ وہ صنعتی پہیہ چلانے کیلیے بلا رکاوٹ سپلائی یقینی بنانے کا ہنگامی پلان ترتیب دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔