فلم کی بحالی کیلیے نوجوانوں کی کوشش قابل ستائش ہیں، بشری انصاری

شوبز رپورٹر  پير 3 جون 2013
ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری کاکہنا تھا کہ مجھے نئے فنکاروں کے کام پرمکمل اعتمادہے. فوٹو: فائل

ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری کاکہنا تھا کہ مجھے نئے فنکاروں کے کام پرمکمل اعتمادہے. فوٹو: فائل

کراچی: سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ پاکستان میں فلم کی بحالی کے لیے نوجوانوں کی کوشش قابل ستائش ہیں مستقبل میں ماضی کا خلا پر کردینگے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے پاکستانی فنکاروں کے کام کودنیابھرمیں سراہاجاتاہے اگراسی رفتارسے فنکارکام کرتے رہے تو ڈرامے کی طرح ہماری فلم بھی کامیاب ہوجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری کاکہنا تھا کہ مجھے نئے فنکاروں کے کام پرمکمل اعتمادہے اورمیں یہ بھی دیکھ رہی ہوں کہ نئے لڑکے اورلڑکیاں باقاعدہ سیکھ کراس شعبے کواختیار کررہے ہیں وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں تبدیل ہوگئی ہیں اب تعلیم کی بہت اہمیت ہے اوردنیا بھرمیں لوگ باشعورہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی بہت آگے ہیں ہمارے فنکاروں نے دنیاکے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچلنے کافیصلہ کیاہوہے مجھے ان کے کام کودیکھ کرکبھی کبھی حیرانی ہوتی ہے پاکستان کاڈرامہ اپنی مثال آپ ہے مگراب مزیدکام میں جدت آتی جارہی ہے جوباعث اطمینان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔