کوئی غلط کام نہیں کیا، اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے، نواز شریف

خبر ایجنسیاں  جمعرات 20 ستمبر 2018
میرا ضمیر مطمئن تھا، پختہ ایمان ہے، اللہ مجھے انصاف دے گا، شہبازشریف اور ن لیگی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

میرا ضمیر مطمئن تھا، پختہ ایمان ہے، اللہ مجھے انصاف دے گا، شہبازشریف اور ن لیگی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میراضمیر مطمئن تھا، اللہ حق اور انصاف کاساتھ دیتا ہے، اللہ مجھے انصاف دے گا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہباز شریف ، مرتضیٰ جاوید عباسی، چوہدری تنویر ،سردار مہتاب سمیت لیگی رہنمائوں نے سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف اور لیگی رہنمائوں نے سابق وزیراعظم کو رہائی کی مبارکباد دی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ ہوں، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا میرا ضمیر مطمئن تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پختہ ایمان رکھتے ہیں کہ اگر کوئی غلط کام نہ کیا ہو اللہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیتا ہے اور انصاف کی فتح ہوتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔