لندن میں مسجد کے باہر شرپسندوں کا حملہ، 2 مسلمان شہری زخمی

این این آئی  جمعرات 20 ستمبر 2018
گاڑی پر سوار افراد نے ایسے جملے کہے جو اسلام کے خلاف، توہین آمیز اور نفرت پر مبنی تھے۔ فوٹو : فائل

گاڑی پر سوار افراد نے ایسے جملے کہے جو اسلام کے خلاف، توہین آمیز اور نفرت پر مبنی تھے۔ فوٹو : فائل

لندن: برطانوی دارالحکومت میں مسجد کے باہر شرپسندوں کے حملہ میں 2 مسلمان شہری زخمی ہوگئے۔

برطانوی پولیس نے کہاہے کہ دارالحکومت لندن کے شمال مغربی حصے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک مسجد کے باہر گاڑی میں سوار شرپسندوں نے 2 مسلمان شہریوں کو نشانہ بنایا تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا انھیں معمولی زخم آئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ اس معاملے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ گاڑی پر سوار افراد نے ایسے جملے کہے جو اسلام کے خلاف، توہین آمیز اور نفرت پر مبنی تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔