فنکاروں نے میک اپ اور گارمنٹس کی قیمتوں میں اضافے کو ’’ظلم‘‘ قرار دے دیا

آئی این پی  جمعرات 20 ستمبر 2018
اپوزیشن کو چاہیے آواز بلند کر یں، اداکارہ ماہرہ، ماورا، صائمہ اور میگھا۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن کو چاہیے آواز بلند کر یں، اداکارہ ماہرہ، ماورا، صائمہ اور میگھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: خواتین شوبز فنکاروں کا میک اپ اور گارمنٹس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اقدام کو ’’ظلم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرے لگانے والوں نے قوم پر مہنگائی کے بموں سے حملہ کر دیا ہے۔

فلم اسٹار ماہ نور ‘صائمہ خان ‘فلم اسٹار میگھا‘ فلم اسٹار رائمہ خان ‘فلم اسٹار ماہرہ، ماورا حسین، عائشہ عمر، لیلیٰ ‘فلم اسٹار مدیحہ شاہ ‘گلوکارہ راگنی ‘گلوکارہ عینی طاہرہ نے حکومت اقدامات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ان حالات میں حکومت کا مزید مہنگائی کا اقدام غر یب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

اداکاراؤں اور گلوکاراؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری مہنگائی کے فیصلے کو واپس لیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے کیونکہ موجودہ حالات میں غر یب کیلیے خاموش رہنا مشکل ہوگاوہ ضرور اپنی آواز بلند کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔