وزیراعظم کی جانب سے دوستوں کو حکومتی عہدے نوازنے کا تاثرغلط ہے، نعیم الحق

ویب ڈیسک  جمعرات 20 ستمبر 2018
عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی مقرر کرنے پر تنقید ہورہی ہے فوٹو: فائل

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی مقرر کرنے پر تنقید ہورہی ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اپنے دوستوں کو حکومتی عہدے دینے کا تاثرغلط ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دوستوں کو اہم حکومتی عہدوں سے نوازنے سے متعلق باتیں سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ میں نے 1984 میں تحریک استقلال سے عملی سیاست کا آغاز کیا اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا، میں تحریک انصاف کے 5 بانی ارکان میں سے ایک ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کیا ہے، جس پر حکومت پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔