ریور ویلی پروجیکٹ کا معیار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

عبدالرزاق ایسوسی ایٹس کا منصوبہ مناسب قیمت پر ایک مکمل رہائشی منصوبہ ہے،شہری.


Business Reporter June 03, 2013
ریور ویلی RIVER VELLEY کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عبدالرزاق ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر عبدالرزاق رحمت اللہ ، حنیف رحمت اللہ، حاجی غفار، رمیض بلوانی ،حیدر علی اور اورنگزیب ضیا کا گروپ۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی ایئرپورٹ سے نزدیک رہائشی پراجیکٹ ''ریور ویلی'' اپنے محل وقوع، تعمیراتی ڈیزائن اور معیار کے باعث شہریوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے اتوار کے روز سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے میں بنائے گئے ماڈل بنگلوز کا معائنہ کیا،پراجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں نے ماڈل بنگلوز کے طرز تعمیر ڈیزائن اور آرکیٹکٹ سمیت اسٹرکچر کے معیار کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کو مناسب قیمت پر ایک مکمل رہائشی منصوبہ قرار دیا،پراجیکٹ کی سائٹ پر رنگارنگ تعارفی تقریب کے موقع پر بکنگ اور معائنے کیلیے آنیوالوں کیلیے تفریح اور ریفرشمنٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا شہریوں کی بڑی تعداد نے فیملیز کے ہمراہ سائٹ کا رخ کیا اور پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔



یہ پراجیکٹ تعمیراتی صنعت میں نمایاں مقام کی حامل عبدالرزاق ایسوسی ایٹس پرائیوٹ لمیٹڈ نے متعارف کرایا ہے یہ منصوبہ 80، 100اور 120گز کے ٹائون ہائوسز پر مشتمل ہے جن کی قیمت اپارٹمنٹ سے بھی کم مقرر کی گئی ہے،ریور ویلی کراچی ایئرپورٹ سے10منٹ کی مسافت پر آلودگی سے پاک پرفضا مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے ریور ویلی کا پرسکون محل وقوع ہی اس منصوبے کو شہر کے دیگر تمام منصوبوں سے منفرد بناتا ہے منصوبے میں 7اور 8 کمروں پر مشتمل 543 ون یونٹ بنگلوز تعمیر کیے جائیں گے جن میں 80 گز کے 130، 100گز کے 165اور 120گز کے 248 بنگلوز شامل ہے پراجیکٹ کی اپنی بائونڈری وال اور آمدورفت کا محفوظ مرکزی راستہ منصوبے کو سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی ممتاز بناتا ہے۔



منصوبے میں کمیونٹی سینٹر، کھیل کا میدان، پارکس، مساجد، اسپتال، اسکول کے پلاٹ بھی مخصوص کیے گئے ہیں اور ان سہولتوں کی بدولت یہ پراجیکٹ ایک مکمل رہائشی منصوبہ ہے،منصوبے کا جدید اور ماحول دوست آرکیٹیکٹ اور اسٹرکچر مہارت اور تجربے کا حسین امتزاج ہے جس میں اے کلاس کوالٹی ٹائلز، لکڑی کی مضبوط اور پائیدار چوکھٹ کے ساتھ لکڑی کے جدید خوبصورت دروازے، المونیم کی فلائی پروفنگ شٹر پر مشتمل کھڑکیاں، پانی اور گیس کی سہولتوں اور واشنگ ایریا سلیب کے ساتھ کچن، اعلیٰ معیار کے گلیزڈ ٹائلز پر مشتمل باتھ رومز اور اعلیٰ معیار کے باتھ روم فکسچرز، گرم اور ٹھنڈے پانی کی لائنیں، اعلیٰ معیار کے الیکٹرک فکسچر بشمول اسپلٹ اے سی کیلیے مخصوص پوائنٹس، ٹی وی کیبلز، ٹیلیفون کی وائرنگ جنریٹرز کے لیے مخصوص جگہ اور کنکشنز اور گیزر و کچن کے الگ الگ گیس کنکشنز شامل ہیں۔

منصوبے کے خالق عبدالرزاق ایسوسی ایٹس کے بنائے گئے مختلف منصوبے کراچی سمیت اندرون و بیرون ملک کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں اور تعمیراتی صنعت میں عبدالرزاق ایسوسی ایٹس کا نام معیار اور اعتماد کی سند سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ریورویلی پراجیکٹ کے آغاز پر ہی منصوبے کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے پراجیکٹ سے ملحقہ علاقوں اور اطراف کے رہائشیوں کے علاوہ شہر کے دوسرے حصوں میں رہائش پذیر افراد بھی منصوبے کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے پراجیکٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں