جاپانی ہیکر نے 6 کروڑ ڈالر چُرا لیے

ویب ڈیسک  جمعرات 20 ستمبر 2018

اوساکا: جاپانی ہیکرز نے ورچوئل کرنسی کمپنی کے چھ کروڑ ڈالرز چُرا کر غیر قانونی طور پر دوسرے اکاونٹس میں منتقل کر لیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی ہیکرز نے اوساکا میں قائم ورچوئل کرنسی کی ایکس چینج کمپنی کے کمپیوٹرز کو ہیک کر کے 6 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم چُرا لی۔ جاپانی ہیکرز نے یہ رقم غیر قانونی طور پر دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دی۔

متاثرہ کمپنی نے سائبر حملے سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ چرائی گئی رقم ورچوئل کرنسی یعنی بٹ کوائن اور مونا کوائن کی شکل میں تھی تاہم ہیکرز ہمارے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرسکے اس لیے کسمٹرز کے لیے فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

متاثرہ کمپنی نے سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم درج کرا دیا ہے جس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ بھی تفتیشی ٹیم سے معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ ورچوئل کرنسی کے محفوظ اور تیزی سے ترقی کرنے کے باعث دنیا بھر میں ورچوئل کرنسی کے استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف جاپان میں 25 ہزار سے زائد ورچوئل کرنسی ایکس چینج کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔