- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں اہم ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے آج بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خط لکھ کر مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ بھارتی حکومت نے دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پاکستانی وزیراعظم کی درخواست پر کی گئی ہے جس کے لیے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خط لکھا تھا۔
بھارتی وزرات خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے مزید کہا کہ فی الحال ملاقات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ملاقات کے ایجنڈے سے متعلق بھی جلد میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا تاہم اس ملاقات کو بھارتی پالیسیوں کی تبدیلی سے تعبیر نہ کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا مودی کو خط، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 24 ستمبر کو نیویارک پہنچ رہی ہیں اور شاہ محمود قریشی بھی روانہ ہورہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دوپہر کے کھانے پر ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مودی کو لکھے گئے خط میں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ قبل ازیں عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھی کہا تھا کہ بھارت اگر ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔