- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
نوازشریف سے نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل دی جائے گی،فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل دی جائے گی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب سے اس پر بات کریں، نوازشریف کی رہائی میں سعودیہ کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ جاننے والے جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل کے قائل نہیں، نوازشریف کا کیس نیب کا معاملہ ہے جو ایک آزاد ادارہ ہے حکومت اسے کنٹرول نہیں کرتی ،نیب پراسیکیوشن میں ہونے والی خامیوں کو دیکھیں گے اور نوازشریف کو واپس جیل بھجوائیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف سے نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل دی جائے گی، نوازشریف کو ملک سے باہر نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی حسن اور حسین نوازکو باہررہنے دیں گے، نوازشریف کی ضمانت ضرور ہوئی ہے لیکن مقدمات ختم نہیں ہوئے جس طرح کے مقدمات نوازشریف پر ہیں ان کا جیل آنا جانا لگا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے حق میں آئیں تو نظام ٹھیک ہے اور مخالفت میں آنے پر نظام پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، اہم بات یہ نہیں کہ نوازشریف جیل میں رہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا بھی اہم ہے۔
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے شراکت دار کے طور پر دعوت دی ہے، سعودی عرب اقتصادی پارٹنر ہوگا اور بڑی سرمایہ کاری اس منصوبے سے پاکستان میں آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کی سیکورٹی میں بھرپور تعاون جاری رہے گا، ہر موقع پر پاکستان اور سعودی عرب اکٹھے کھڑے ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔