بولنگ کوچ اظہرمحمود نے دبئی میں دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 20 ستمبر 2018
اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ فوٹو:فائل

اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ فوٹو:فائل

 لاہور: بھتیجے کی وفات کے باعث وطن واپس آنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم آج انہوں نے دبئی میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بولنگ کوچ اظہرمحمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن روانہ

واضح رہے کہ اظہر محمود پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کے ساتھ دبئی میں تھے تاہم منگل کو بھتیجے کی وفات کی اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر پاکستان واپس آگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔