- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
نوید عالم کا پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار
لاہور: نوید عالم نے پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ فیڈریشن ملازمین پر مشتمل کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے ظاہر شاہ کی سربراہی میں بننے والی انکوائری کمیٹی پر ہی سوالات اٹھا دیئے۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ سابق اولمپئن کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شامل ایک ممبر کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر صدر فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا حقیقی بھائی ہے جبکہ 2 ارکان میجر ارشد خان اور آفس سیکریٹری راجہ غضنفر علی فیڈریشن کے باقاعدہ ملازم ہیں، ان افراد کے ہوتے ہوئے انصاف کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟
”ایکسپریس نیوز“ سے خصوصی بات چیت میں نوید عالم کا کہنا تھا کہ میں تو گزشتہ کئی ہفتوں سے یہی درخواست کر رہا ہوں کہ قومی ٹیم کی ایشین گیمز سمیت عالمی ایونٹس میں عبرت ناک شکستوں اور پی ایچ ایف میں ہونے والی مالی بدعنوانیوں کی ضرور انکوائری کی جانی چاہیے اور جو بھی قصور وار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
نوید عالم نے تجویز دی کہ پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی میں وزیر اعظم ہاﺅس، وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور، پاکستان اسپورٹس بورڈ، پنجاب اسپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دو سابق اولمپئنز پر مشتمل کمیٹی قائم کی جانی چاہیے جو معاملات کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔
یاد رہے کہ پی ایچ ایف نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ نوید عالم کی میڈیا میں پی ایچ ایف پالیسی مخالف بیانات سے متعلق کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سینئر کانگریس ممبر پی ایچ ایف سید ظاہر شاہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی۔
انکوائری کمیٹی میں چیئرمین سید ظاہر شاہ کے علاوہ سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، ایم ڈی کوآرڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف میجر (ر) جاوید ارشد خان اور آفس سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن راجہ غضنفر علی شامل ہیں۔ کمیٹی نے نوید عالم کو 25 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔