تصویر کیوں کھینچی؟ سارہ خان فوٹو گرافر پر برس پڑیں

ویب ڈیسک  جمعرات 20 ستمبر 2018
میڈیا کا سامنا کرنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے سارہ اکثر میڈیا پر غصہ کرتی نظر آتی ہیں (فوٹو : فائل)

میڈیا کا سامنا کرنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے سارہ اکثر میڈیا پر غصہ کرتی نظر آتی ہیں (فوٹو : فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ایک فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔

بالی ووڈ فلم نگری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی بھی بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں جوکہ فلم  ’قدر ناتھ‘ کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم میڈیا کا سامنا کرنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر میڈیا کے نمائندوں پر غصہ کرتی نظر آتی ہیں حال ہی میں وہ ایک فوٹو گرافر پر بھڑک اُٹھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اپنے نجی کام کی وجہ سے ایک جگہ گئیں جہاں وہ عمارت کی حدود میں کرسی پربیٹھ کر انتظار  میں مصروف تھیں اس دوران ایک فوٹو گرافر داخل ہو کر تصاویر لینے لگا جس پر اداکارہ غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔

سارہ علی خان نے فوٹو گرافر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں، آپ اس حدود میں نہیں آسکتے تاہم کچھ دیر بعد ہی اداکارہ نے غصے پر فوٹو گرافر سے معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ’قدر ناتھ ‘ میں سارہ علی خان سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ہمراہ ڈیبیو کر رہی ہیں یہ فلم رواں سال 30 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔