- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
کابینہ اجلاس کیلیے لفٹ نہ کرانے پر وزرائے مملکت سراپا احتجاج
اسلام آباد / اسلام آباد: وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بدھ کے روز بھی وزرائے مملکت کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس پر وزرائے مملکت نے شدید ردعمل کا اظہارکیا۔ وزرائے مملکت نے معاملہ صدر مملکت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بعض وزرائے مملکت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایاکہ وزیراعظم پرویزاشرف دانستہ وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں،ہمیں وزیراعظم کے اس اقدام پرشدید تشویش ہے۔ ایک وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں کابینہ کے فیصلوں میں شریک نہیںکرنا توہم سے استعفے ہی لے لیں، ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں پھر بھی امتیازی سلوک برتاجارہا ہے۔
ادھر کابینہ ڈویژن کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ وزرائے مملکت کو کابینہ میں مدعو کرنا ضروری نہیں ، وزرائے مملکت ہمیشہ خصوصی دعوت پر ہی شریک ہوتے ہیں ، ان کا احتجاج بلاجواز ہے ، رولز آف بزنس میں صرف وفاقی وزرا ہی شرکت کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔