امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 20 ستمبر 2018
فائرنگ کے بعد جائے وقوع کے قریب پولیس موجود ہے (فوٹو: امریکی میڈیا)

فائرنگ کے بعد جائے وقوع کے قریب پولیس موجود ہے (فوٹو: امریکی میڈیا)

میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایبرڈین کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مصروف صنعتی ایریا میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ایک عینی شاہد نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ ’رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر‘ کے بالکل قریب ہوئی ہے، گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ جگہ کی تلاش میں لگ گئے۔

ہارفورڈ پولیس نے ٹوئٹرپر لکھا کہ وہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کررہے ہیں کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ لوگ اس علاقے سے دور رہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور ایک مشکوک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔