تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 207 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
کشتی میں 400افراد سوار تھے ،فوٹو:فائل

کشتی میں 400افراد سوار تھے ،فوٹو:فائل

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 102 افراد کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ وکٹوریہ جھیل میں جمعرات کے روز پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 207 افراد  ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں کشتی پر جنگی طیارے کا حملہ، 18 ماہی گیر ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 102 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں 400 افراد سوار تھے لاپتا افراد کے زندہ بچنے کے امکانات تقریباً معدوم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ تنزانیہ ، یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس کی زیادہ تر وجہ گنچائش سے زائد افراد کا کشتی میں سوار ہونا اور کشتیوں کی خستہ حالی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔