چین میں مرغیوں کے مذبح خانے میں آتشزدگی 112 افراد ہلاک

زیادہ تر ہلاکتیں ہنگامی راستوں کے تنگ ہونے کے باعث ہوئیں، مقامی حکام


ویب ڈیسک June 03, 2013
حکام کے مطابق آگ میں شدت زیادہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

شمال مشرقی چین میں مرغیوں کے مذبح خانے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 112 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلن میں واقع ایک پولٹری مذبح خانے میں 300 سے زائد افراد روزمرہ کاموں میں مشغول تھے کہ اچانک ایک دھماکے کی آواز آئی اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مذبح خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے بعد مذبح خانے میں بھگدڑ مچ گئی ایمرجنسی دروازوں اور راستوں کے تنگ ہونے کے باعث متعدد افراد مذبح خانے میں پھنس گئے تاہم 100 سے زائد افراد اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔


واقعے کی اطلاع پر امدای ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کا کام شروع کردیا تاہم واقعے کے 6 گھنٹے گزر جانے کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ، طبی حکام نے 112 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں