کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم جماعت کے کارکن سمیت 5 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  پير 3 جون 2013
کالعدم جماعت کے کارکن سمیت 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی ملا ہے  فوٹو: فائل

کالعدم جماعت کے کارکن سمیت 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی ملا ہے فوٹو: فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے کارکن سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرزنے کراچی کے علاقے شاہ رسول کالونی، ماڈل ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، محمد خان گوٹھ، ناتھا خان، ٹول پلازہ، اتحاد ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، اس دوران کالعدم جماعت کے کارکن سمیت  5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی ملا ہے جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں شپ اونر کالج کے قریب فائرنگ سے سعید خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  نے رات گئے اچانک لیاقت آباد تھانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس ریکارڈ چیک کئے ، اس موقع پر قائم علی شاہ کاکہنا تھا کہ پولیس جس طرح سے کام کررہی ہے وہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔