نگلیریا وائرس میں مبتلا 20 سالہ نوجوان نجی اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی کے رہائشی 20 سالہ محسن کو چند دن قبل نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی تھی تاہم دوران علاج ہی محسن جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کے خون کے جو نمونے لئے گئے تھے اس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ نگلیریا کے مرض میں مبتلا تھا جواس کی موت کی وجہ بھی بنا، اس طرح رواں سال نگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کورنگی کا رہائشی 14 سالہ عدیل نجی اسپتال میں ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد 17 مئی کو جاں بحق ہوگیا تھا۔