ویم الدخیل سعودی تاریخ کی پہلی خاتون نیوز کاسٹربن گئیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
سعودی شہری سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو  دیکھ کرخوشگوارحیرت میں مبتلا ہوگئے فوٹو:سعودی میڈیا

سعودی شہری سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو دیکھ کرخوشگوارحیرت میں مبتلا ہوگئے فوٹو:سعودی میڈیا

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ویم الدخیل نامی خاتون کو سرکاری ٹی وی چینل کے مرکزی خبرنامے میں خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

الدخیل مرد نیوز اینکر کے ساتھ سعودیہ ٹی وی چینل پر رات کو نشر ہونے والے خبرنامے میں شریک تھیں۔

سعودی شہری یہ منظر دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خواتین کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔