- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
پرندوں کی طرح پرواز سیکھنے والا روبوٹ گلائیڈر
سان ڈیاگو: پرندوں کی پرواز ہمارے لیے 21 ویں صدی میں بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے، اسی بنا پر ماہرین نے ایک پرندہ نما روبوٹ گلائیڈر بنایا ہے جو مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) استعمال کرتے ہوئے پرندوں کی اڑان کے کئی راز فاش کرسکے گا۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، سان ڈیاگو کے ماہرین نے پرندوں کے پر ہلائے بغیر دیر تک اڑنے والی حیرت انگیز صلاحیت پر تحقیق کرنے کے لیے ایک گلائیڈر بنایا ہے جس پر جدید کمپیوٹر نصب ہے۔ یہ گلائیڈر دورانِ پرواز خود کو ہوا اور بلندی میں تبدیلی کے تحت بدلے گا اور خود پرندوں کی اڑان سیکھنے کی کوشش کرے گا۔
اس کے بازوؤں کا گھیر دو میٹر طویل ہے اور یہ 15 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ اپنے تھرمامیٹر سے ہوا میں گرمی تلاش کرتا ہے۔ ان گرم ہواؤں کے چکر کو تھرمل کہا جاتا ہے اور بلندی پر اڑنے والے پرندے اسے استعمال کرکے پروں کو ہلائے بغیر بہت دیر تک ہوا میں اڑتے یا گول دائروں میں گھومتے رہتے ہیں۔
اپنے خاص الگورتھم کی بدولت گلائیڈر لمحہ بہ لمحہ خود کو منظم رکھتا ہے اور عین پرندوں کی طرح تھرمل کے ذریعے کم قوت کے تحت چکر کاٹتا رہتا ہے۔ پرندے اپنی خاص صلاحیتوں کی بنا پر ہزاروں کلومیٹر پرواز کے دوران گرم ہوا کی تھرمل موجوں کو ڈھونڈ لیتے ہیں اور وہاں بازو ہلائے بغیر آگے بڑھتے ہیں۔ اس دوران وہ آرام کرتے اور اپنی توانائی دوبارہ جمع کرتے ہیں۔ اس طرح بعض پرندے لگا تار کئی ہزار کلومیٹر مسلسل اڑتے رہتے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اس گلائیڈر کی تحقیق سے خود پرندوں کی پرواز، نقل مکانی اور ان کے تحفظ میں بہت مدد مل سکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔