سعودی شہزادے نے پاس ہونے پر دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ یورو کی پارٹی دے ڈالی

اے ایف پی  پير 3 جون 2013
شہزادہ فہدالفیصل نے ڈگری ملنے کی خوشی میں 3 دن کے لئے ڈزنی لینڈ بک کرایا.

شہزادہ فہدالفیصل نے ڈگری ملنے کی خوشی میں 3 دن کے لئے ڈزنی لینڈ بک کرایا.

پیرس: اپنی شاہ خرچیوں کی وجہ سے مشہور ایک سعودی شہزادے نے ڈگری ملنے کی خوشی میں پیرس کے ڈزنی لینڈ میں دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ یورو کی پارٹی دے ڈالی۔

شہزادہ فہدالفیصل نے معاشی بحران سے دوچار فرانسیسی عوام کوسکتے میں ڈال دیا جب انہوں نے ڈگری ملنے کی خوشی میں 3 دن کے لئے ڈزنی لینڈ بک کرایا اور اپنے 60 دوستوں کے ساتھ خوب موج مستی کی،شہزادے اور ان کے دوستوں اور مہمانوں کے لئے خاص طور پر ڈزنی کریکٹرز کے ملبوسات بھی تیار کئے گئے جب کہ 3 دن تک ڈزنی لینڈ میں اسپیشل سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے۔

تھیم پارک کی انتظامیہ کے مطابق سالانہ ایک کروڑ 60 لاکھ افراد اس پارک کا دورہ کرتے ہیں لیکن پچھلے 20 سال میں ڈزنی لینڈ نے ایسا منافع نہیں کمایا،سعودی شہزادے کی اس شا ہ خرچی کی خبر یورپ بھر کے میڈیا میں ان دنوں زیر بحث ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔