سپریم کورٹ نے سلمان فاروقی کی وفاقی محتسب کی حیثیت سے تقرری کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  پير 3 جون 2013
سلمان فاروقی کو قائم مقام وفاقی محتسب مقرر کیا گیاتھا جس کے بعد ان کی تقرری مستقل بنیادوں پر کردی گئی تھی۔ فوٹو : فائل

سلمان فاروقی کو قائم مقام وفاقی محتسب مقرر کیا گیاتھا جس کے بعد ان کی تقرری مستقل بنیادوں پر کردی گئی تھی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صدر آصف زرداری کے معتمد خاص سلمان فاروقی کی وفاقی محتسب کی حیثیت سے تقرری کا نوٹس لے لیا۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل گیلانی نے سلمان فاروقی کی بطور وفاقی محتسب تقرری کا نوٹس لینے کےلئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس اہم عہدے پر سلمان فاروقی کی تقرری غیر قانونی ہے، اس لئے عدالت اس کا نوٹس لے،سپریم کورٹ نے خط پر نوٹس لیتے ہوئے سلمان فاروقی کو نوٹس جاری کردیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ صدر آصف زرداری نے اپنے متعمد خاص اور ایوان صدر کے سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی کو قائم مقام وفاقی محتسب مقرر کیا تھا جس کے بعد ان کی تقرری مستقل بنیادوں پر کردی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔