ہریتک روشن نے اپنی پرستار کے خلاف ممبئی کے تھانے میں شکایت درج کرا دی

ویب ڈیسک  پير 3 جون 2013
اپارٹمنٹ انتظامیہ نے’’اینا‘‘ کو جب فلیٹ میں جانے کی اجازت نہیں دی تو اس نے مشتعل ہوکر چیخنا چلانا شروع کردیا۔ فوٹو:فائل

اپارٹمنٹ انتظامیہ نے’’اینا‘‘ کو جب فلیٹ میں جانے کی اجازت نہیں دی تو اس نے مشتعل ہوکر چیخنا چلانا شروع کردیا۔ فوٹو:فائل

ممبئی: ہریتک روشن نے اپنے لئے پریشانی کا سبب بننے والی ایک پرستار کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

روس سے تعلق رکھنے والی ہریتک کی  پرستار’’اینا‘‘  کچھ روز قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع ان کے اپارٹمنٹ پہنچی اوران سے ملنے کی خواہش کا اظہارکرتی رہیں تاہم اپارٹمنٹ کی انتظامیہ نے ان کی لاکھ کوششوں کے باوجود انہیں اپارٹمنٹ میں جانے کی اجازت نہیں دی جس پراس نے مشتعل ہوکر چیخنا چلانا شروع کر دیا، ابھی اس واقعے کو چند دن ہی گزرے تھے کہ روسی پرستار’’اینا‘‘ نے اندھیری میں واقع ہریتک کے دفتر میں بھی گھسنے کی کوشش کی۔

ہریتک روشن نے اپنی پرستار کی  حرکتوں سے تنگ آکر اس کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔