عامر خان کا بھی کترینہ کیف پر دل آگیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
عامر خان نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے فوٹو:فائل

عامر خان نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے جس کااظہار انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کیا ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حسن پر سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت متعدد اداکار فدا ہیں اوراب ان کے عشق میں بالی ووڈ کے مسٹر فیکشنسٹ عامر خان بھی گرفتار ہوگئے ہیں۔ اداکار عامر خان نے کترینہ کیف  کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے ان کے لیے اظہار محبت کردیا۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: امیتابھ بچن سب سے بڑے ’’ٹھگ‘‘

عامر خان نے کترینہ کیف کو سب سے خوبصورت ٹھگ قراردیتے ہوئے لکھا’’دھوم3‘‘کے وقت سے میرا ان پر(کترینہ پر)دل آیا ہوا ہے، پر کہنے کی ہمت کبھی نہیں ہوئی، کوئی اگر انہیں یہ بتادے تو بڑی مہربانی ہوگی‘‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف عامر خان کے ساتھ فلم’’دھوم3‘‘میں کام کرچکی ہیں اور اب دونوں ایک بار پھر فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے، فلم میں کترینہ کیف ثریا جان نامی ٹھگ کا کردار اداکررہی ہیں۔ فلم 8نومبر کوریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔