- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
مقبوضہ کشمیر میں اغوا ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں میں سے 3 کی لاشیں برآمد
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں سے 4 پولیس اہلکاروں کو نامعلوم نقاب پوش افراد نے گھروں سے اغوا کر لیا جن میں سے 3 اہلکاروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں میں 20 کے قریب نقاب پوش افراد نے 4 پولیس اہلکاروں کے گھروں پر دھاوا بول کر اہلکاروں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل اور اسپیشل پولیس آفیسرز شامل تھے۔
اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے 3 کی تشدد زدہ لاشیں رات گئے ایک نہر کے کنارے سے برآمد ہوئیں۔ قتل ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت نثار احمد دھوبی، فردوس احمد خان اور کلونت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک پولیس اہلکار تاج اللہ حسین لون کو چھوڑ دیا گیا۔ تاج اللہ نے رواں ماہ ہی محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
دوسری جانب ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوج اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کیں اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 7 کشمیری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔