ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جسے دیکھ کر بیٹی شرمندہ ہوجائے، ابھیشیک بچن

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے، ابھیشیک بچن فوٹو:فائل

آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے، ابھیشیک بچن فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔

جاگرن سینما سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندہ ہوجائے۔

ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریارائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’’من مرضیاں‘‘لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ فلم میں سکھ مذہب کی تضحیک کرنے اور سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پرفلم کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔