ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین کرکٹرز کو جرمانہ

عباس رضا  ہفتہ 22 ستمبر 2018
حسن علی، اصغر افغان اور راشد خان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

حسن علی، اصغر افغان اور راشد خان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

 لاہور: ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حسن علی، اصغر افغان اور راشد خان کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔

ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی بولر حسن علی جب کہ افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان اور بولر راشد خان کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ تینوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے سپر 4 مرحلے کے میچ میں حسن علی نے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کرنے کے بعد گیند بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی کو مارنے کا اشارہ دیا تھا۔ اصغر افغان نے رن مکمل کرتے ہوئے بولر حسن علی کو کندھا مارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

راشد خان نے آصف علی کو آﺅٹ کرنے کے بعد انگلی سے اشارہ کرنے کے ساتھ انہیں گھور کر بھی دیکھا تھا۔ میچ کے بعد تینوں کرکٹرز نے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اپنا قصور تسلیم کرلیا۔ اس لئے کسی سماعت کے بغیر تینوں کو جرمانے اور دی میرٹ پوائنٹس کی سزا سنادی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔