نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
کیپٹن (ر) صفدرکے لندن میں معالج سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

کیپٹن (ر) صفدرکے لندن میں معالج سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکی طبیعت پھر ناسازہوگئی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی اور انہیں جلد اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چند برس پہلے جن ڈاکٹرز نے لندن میں کیپٹن (ر) صفدر کا آپریشن کیا تھا اس سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیپٹن صفدر کو لندن بھیجا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی کیپٹن صفدرکو معدے اور دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔