شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا مذاق کا نشانہ بن گئیں

ویب ڈیسک  اتوار 23 ستمبر 2018
یہ تو نئی خبر ہے کہ ایشین گیمز میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے، ٹوئٹر پر لوگوں کا ماورا پر طنز (فوٹو: فائل)

یہ تو نئی خبر ہے کہ ایشین گیمز میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے، ٹوئٹر پر لوگوں کا ماورا پر طنز (فوٹو: فائل)

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی تعریف کرنے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

پاکستان نے ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی جس میں  پاکستانی بلے باز شعیب ملک بہترین کھیل پیش کرنے پرمین آف دی میچ قرار پائے۔ شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس پر جہاں کرکٹ شائقین نے انہیں سراہا وہیں اداکارہ ماورا حسین نے بھی ان کی تعریف میں ٹوئٹ کیا۔

تاہم ماورا حسین سے ایک غلطی ہوگئی انہوں نے ایشیا کپ 2018ء کے بجائے ایشین گیمز 2018ء کا ہیش ٹیگ استعمال کرلیا۔ ان کی اس غلطی  پر سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کو مذاق کا نشانہ بنایا کیوں کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا میچ شامل ہی نہیں ہوتا۔

https://twitter.com/NaveedMemon70/status/1043383369722146816

https://twitter.com/AmmadHassan544/status/1043414539411357696

https://twitter.com/MatalWaseem/status/1043421005706940416

ایک صارف نے لکھا یہ تو نئی خبر ہے ایشین گیمز میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے جب کہ ایک صارف نے لکھا ماورا حسین سستا نشہ کرنے لگی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔