روزانہ 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے انڈسٹری تباہ کردی، اپٹما

کامرس رپورٹر  منگل 4 جون 2013
فیصل آباد: ایک ورکر پاورلوم فیکٹری میں کام کررہا ہے، اپٹما نے کہا ہے کہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے ۔ فوٹو : اے پی پی

فیصل آباد: ایک ورکر پاورلوم فیکٹری میں کام کررہا ہے، اپٹما نے کہا ہے کہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے ۔ فوٹو : اے پی پی

لاہور:  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ روزانہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے انڈسٹری تباہ کردی ہے۔

اگر ہمیں 24 گھنٹے بجلی و گیس فراہم کی جائے تو ایکسپورٹ میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

اگر حکومت لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکتی تو کم ازکم تمام صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے، یہ طرز عمل ناقابل قبول ہے کہ ایک صوبے میں تو 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو لیکن دیگر صوبوں میں 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔