نوازشریف سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
نواز شریف، مریم اور خاندان کے دیگر افراد کلثوم نواز کی ناگہانی موت پر سوگوار ہیں، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

نواز شریف، مریم اور خاندان کے دیگر افراد کلثوم نواز کی ناگہانی موت پر سوگوار ہیں، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں پارٹی قائد نوازشریف کی سیاسی ملاقاتوں سے متعلق آنے والی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی سیاسی ملاقاتوں کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد اپنی اہلیہ کے انتقال کے باعث کسی سے نہیں مل رہے، بغیر تصدیق ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلانے والوں کو چاہئے کہ وہ بیگم کلثوم کے غم میں سوگوار شریف خاندان کی نجی زندگی اور مشرقی اقدار کااحترام کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک بار پھر واضح کیاجاتا ہے کہ ملاقاتوں اور بیانات کے بارے میں پارٹی ترجمان کی جانب سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، اس ضمن میں قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سے نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔