فوڈ فیسٹول؛ بھارت نے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
سیاسی حالات کے باعث شدید دباؤکا شکار ہیں، پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے، بھارتی حکام فوٹو:سوشل میڈیا

سیاسی حالات کے باعث شدید دباؤکا شکار ہیں، پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے، بھارتی حکام فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: بھارت نے ورلڈ ہیریٹج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 2018  کے مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارت نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کے بعد پاکستانی شیفس کو بھی ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ ورلڈ ہیر یٹج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 12 سے 14 اکتوبر کو بھارت میں منعقد ہو رہا ہے تاہم نئی دہلی حکومت نے عالمی مقابلوں میں پاکستانی شیفس کو شرکت سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی شیفس نے پیرس میں صدر ورلڈ شیفز سے بھارتی رویئے کی شکایت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان شیف ایسوسی ایشن احمد شفیق نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو فوڈ فیسٹول مقابلوں میں شکست دینے جا رہے تھے،  ہم نے ویزے جمع کروانے کی تیاری کرلی تھی لیکن عین وقت پر بھارت نے ہمارا دعوت نامہ منسوخ کردیا اور فیسٹول کے منتظمین نے ایک خط کے ذریعے بتایا  کہ ہم سیاسی حالات کے باعث شدید دباؤ کا شکارہیں اس لئے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔