آم کی ترسیل میں رواں ہفتے اضافے کا امکان

بزنس رپورٹر  منگل 4 جون 2013
   رواں سیزن آم کی برآمدات شروع ہونے کے باعث سبزی منڈی میں آم کی 10 کلو پیٹی میں 100 سے 150 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔  فوٹو: فائل

رواں سیزن آم کی برآمدات شروع ہونے کے باعث سبزی منڈی میں آم کی 10 کلو پیٹی میں 100 سے 150 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  رواں سیزن آم کی برآمدات شروع ہونے کے باعث سبزی منڈی میں آم کی 10 کلو پیٹی میں 100 سے 150 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ابھی اندرون سندھ سے محدود مقداد میں آم آرہا ہے جو فصل کا 10 فیصد سے بھی کم ہے، برآمدکنندگان بڑی مقداد میں آم خرید رہے ہیں جس سے قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں اندرون سندھ سے آم کی ترسیل بڑھ جائے گی اور آم میں ذائقہ بھی آجائے گا، رسد بڑھنے سے قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے رسیلے آم جون کے آخر میں آنا شروع ہوں گے۔ دوسری جانب سبزی مندی میں سرولی آم درجہ اول 100 روپے اضافے سے 600 روپے پیٹی، درجہ دوم 100 روپے بڑھنے سے 400 روپے پیٹی، سندھڑی درجہ اول اور درجہ دوم 150 روپے کے اضافے سے400 روپے فی پیٹی پر آگئی ہے، لنگڑا آم درجہ اول 100 روپے اضافے سے 350 روپے، درجہ دوم 100روپے بڑھنے سے 300 روپے فی پیٹی ہوگیا ہے جبکہ دیسی آم کی قیمت بھی 50 روپے اضافے سے200 سے 250 روپے فی پیٹی ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔