پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
پی آئی اے نے پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی شروع کر دی (فوٹو: فائل)

پی آئی اے نے پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی شروع کر دی (فوٹو: فائل)

کراچی: پی ایس او نے پی آئی اے کے جہازوں کو تیل کی سپلائی بحال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تھی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، تاہم اب پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازع حل ہوگیا ہے اور پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایندھن نہ ہونے پر پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ

ایندھن کی فراہمی کے لیے پی ایس او نے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پی آئی اے نے پی ایس او کو 30 کروڑ روپے ادا کر دیے ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ اب پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی جس سے واجبات میں کمی ہوگی اور قرضہ اتر جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔