- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔
بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان کسی طور مناسب نہیں ، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نہیں اور انہیں سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں اوراس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوسکتی، دونوں ممالک میں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان امن کروڑوں عوام کے مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے پہلے ہاتھ آگے بڑھایا اور ہم اب بھی امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گےجب کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن اور کون جنگ چاہتاہے۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے اور اب پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔