شہری کی گرفتاری اورلاپتہ کرنے پر پولیس کیخلاف مظاہرہ

طفیل کوایازکھیڑو اورجی او آرتھانے کے اہلکار رانی باغ کے قریب سے لے گئے تھے.


Numainda Express June 04, 2013
تاحال لاپتہ ہے ،کوئی معلومات نہیں مل رہی، بازیاب کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ. فوٹو: فائل

جی او آر کالونی کے رہائشی افراد نے پولیس کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔

احتجاج کی قیادت کرنے والے محمد عرس جتوئی نے بتایا کہ ان کے کزن طفیل احمد جتوئی کو14مئی کو ایاز کھیڑو نامی پولیس افسر رانی باغ کے گیٹ کے قریب سے بلاجواز گرفتارکرکے لے گیا ۔



جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہے اور پولیس اس کے متعلق کچھ بتانے تک کے لیے بھی تیار نہیں، اس کارروائی میں جی او آر پولیس بھی شامل تھی لیکن جی او آر پولیس بھی اس کی گرفتاری کے متعلق کچھ نہیں بتارہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ انکے کزن کو بلا جواز گرفتار کرکے لاپتہ کرنے والے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کرکے اسکے کزن کو بازیاب کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں