ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ بریسٹ کینسر میں مبتلا

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 ستمبر 2018
میں انجلینا جولی کا نصف بھارتی ورژن بن گئی ہوں جسے سینے کے ایک طرف سرطان ہوا ہے، طاہرہ کشیاپ (فوٹو: فائل)

میں انجلینا جولی کا نصف بھارتی ورژن بن گئی ہوں جسے سینے کے ایک طرف سرطان ہوا ہے، طاہرہ کشیاپ (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئیں جس کی انہوں نے انسٹا گرام پر تصدیق بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سرطان خلیات کی خرابی کی وجہ سے لاحق ہوا جسے ڈی سی آئی ایس (ڈکٹل کارسی نوما ان سیٹو) کہتے ہیں۔

کینسر کی یہ قسم ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کو بھی لاحق ہوئی تھی اسی کا حوالہ دیتے ہوئے کھرانہ کی اہلیہ نے کہا کہ ’میں انجلینا جولی کا نصف بھارتی ورژن بن گئی ہوں جسے سینے کے دائیں جانب سرطان ہوا ہے میں چاہتی ہوں کہ ہر عمر کی خواتین کو اس بیماری سےمتعلق آگاہی ہونی چاہیے۔

طاہرہ کشیاپ نے کہا کہ اگر کوئی عورت سینے میں کسی طرح کا درد یا کوئی علامات محسوس کرے تو وہ فوری طور پر اس پر غور کرے اور تدارک کے لیے قدم اٹھائے، میری یہ پوسٹ بھی دوسروں کے لیے آگاہی ہے۔

اپنی اہلیہ کے کینسر پر اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ہمارے لیے ایک غیر متوقع ہے لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔