افغان کرکٹر محمد شہزاد کو خراب کارکردگی دکھانے کیلئے رقم کی پیشکش

سلیم خالق  اتوار 23 ستمبر 2018
کرکٹر کو رقم کی پیشکش کرنے والے شخص کا تعلق افغان لیگ کی ایک فرنچائز سے ہے . فوٹو : فائل

کرکٹر کو رقم کی پیشکش کرنے والے شخص کا تعلق افغان لیگ کی ایک فرنچائز سے ہے . فوٹو : فائل

افغان کرکٹر محمد شہزاد کو رقم کے عوض خراب کارکردگی دکھانے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔

افغانستان ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کو رقم کے عوض خراب کارکردگی دکھانے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے تاہم انہوں نے اس کی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بروقت اطلاع بھی کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایشیا کپ سے پہلے کا ہے، محمد شہزاد کو رقم کی پیشکش کرنے والا شخص افغان لیگ کی ایک فرنچائز سے تعلق رکھتا ہے، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے گزشتہ دنوں محمد شہزاد کا انٹرویو کر کے ان سے مکمل تفصیلات بھی حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ افغان لیگ کا انعقاد یو اے ای میں ہونا ہے اور اس کی تمام ٹیموں کے مالکان غیر ملکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔