پنجاب میں بھرتیوں پر پابندی، خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب

قیصر شیرازی  اتوار 23 ستمبر 2018
پابندی کی وجہ سے محکمہ جنگلات،تعلیم، ہیلتھ اورسوشل ویلفیئرمیں درجہ چہارم کی جاری بھرتیوں پر بھی عمل درآمد روک دیاگیا۔ فوٹو: فائل

پابندی کی وجہ سے محکمہ جنگلات،تعلیم، ہیلتھ اورسوشل ویلفیئرمیں درجہ چہارم کی جاری بھرتیوں پر بھی عمل درآمد روک دیاگیا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نئی بھرتیوں پر فوری پابندی لگادی۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھرکے تمام 32 محکموں میں نئی بھرتیوں پر فوری پابندی لگادی، پابندی کی وجہ سے محکمہ جنگلات، تعلیم، ہیلتھ اورسوشل ویلفیئرمیں درجہ چہارم کی جاری بھرتیوں پر بھی عمل درآمد روک دیاگیا۔

قبل ازیں حکومت نے تمام اداروں کودرجہ چہارم ملازمین کی خالی تمام آسامیوں پرمیرٹ پر نئی بھرتیوں کی اجازت دی تھی،جس پر بھرتیاں شروع کردی گئیں تھیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔