- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
نئے فنکاربھی عمدہ کام کررہے ہیں ، سہیل اصغر
لاہور: ٹی وی کے ورسٹائل اداکارسُہیل اصغرنے کہا ہے کہ ٹی وی پروڈکشنز کی تعداد میں کمی ضرورآئی ہے لیکن ہمارے ہاں ہونے والا کام بہت معیاری ہے۔
بہترین موضوعات کے ساتھ نئے فنکاربھی عمدہ کام کررہے ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔ ان خیالات کااظہار سہیل اصغر نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹی وی پروڈکشنز میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔جسکی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن جس طرح سے کراچی میں دن رات ڈرامہ سیریلز ، سوپ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا اب وہ بات دکھائی نہیں دے رہی۔ کام توابھی بھی کیا جارہا ہے لیکن اب ہ گہماگہمی نظرنہیں آتی۔ لیکن جتنا بھی کام کیا جارہا ہے وہ بہت معیاری ہے۔
ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ نئے آنے والے فنکار، رائٹراورہدایتکاربہت پروفیشنل ہیں اوربہترین صلاحیتوں کے ذریعے اچھا کام کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی ڈرامہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں شوٹنگز کی مصروفیت کی وجہ سے لاہور کم ہی آنا ہوتاہے۔ میں نے ایک نیا سیریل سائن کیا ہے جس کی شوٹنگ کے لیے ہمیں لاہور میں کئی روز قیام کرنا ہوگا اس دوران جہاں اپنا کام کرونگا وہیں اپنے دوستوں، ساتھی فنکاروں اوردیگرسے ملاقات بھی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔